بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.3°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Tuesday, 11 March, 2025

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین، ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن سے وزیرِ پیٹرولیم کو آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران علی پرویز ملک نے سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم و منرل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری ملک کے لیے خوش آئند ہے، تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *