بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پی ٹی آئی رہنمائوں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

Saturday, 15 March, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔اس حوالے سے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماں کی فہرست پیش کی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجوتھا، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام شامل ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو ان 8 رہنماں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا، درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے، درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *