بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 26 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

ایمل ولی کا عیدالفطر کل منانے کا اعلان

Saturday, 29 March, 2025

عوامی نیشنل پارٹی (ایاین پی)کے سربراہ ایمل ولی خان نے عیدالفطر کل (اتوار) 30 مارچ کو منانے کا اعلان کردیا۔
پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی دلی مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم مسلمان کو خصوصی طور پر عید مبارک کہتے ہیں۔
اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ حالات کے پیش نظر اس عید پر ولی باغ میں ملاقات ممکن نہیں ہوگی، عیدالفطر پر غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *