بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

کراچی میں ڈاکو اور ڈمپر مافیا کون ہے؟ خالد مقبول نے بتادیا

Monday, 31 March, 2025

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 سال سے پاکستان کو چلا رہا ہے اس طرح تو گھر بھی نہیں چلتے، کراچی 70 سال سے پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اس طرح گھر نہی چلتا، ملک اور صوبے کیسے چلیں گے۔ ہم نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز گورنر ہاس کو بنا لیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت کا ساتھ جمہوریت کی بقا کے لیے دیا تھا، کراچی میں انسانی جانوں کا خیال رکھنا وزیراعظم کی بھی ذمہ داری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *