بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

ساس مجھ سے کیا چاہتی تھیں؟ فرح خان نے بتادیا

Sunday, 6 April, 2025

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے ایک ساوتھ انڈین فیملی میں شادی کے بعد ثقافت میں فرق کی وجہ سے سسرال میں ایڈجسٹ ہونے میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔
فرح خان نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں بتایا کہ میری شادی ساوتھ انڈین گھرانے میں ہوئی جہاں پکوان روایتی انداز سے پکائے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد میری ساس نے مجھ سے کہا کہ مصالحہ مکسر میں نہیں بلکہ سِل بٹے پر پیسا کرو جس پر میں نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ بھئی آج کل کس کے پاس اتنا وقت ہے کہ سِل بٹے پر مصالحہ پیسے۔
فرح خان نے بتایا کہ میرا جواب سن کر میری ساس نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ اس طرح سِل بٹے پر پیسے گئے مصالحے ہی کھانوں میں اصل ذائقہ لاتے ہیں جس پر میں نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ چاہے مصالحے مکسر میں پیسیں یا سِل بٹے پر دونوں طریقوں سے کھانوں میں اچھا ذائقہ آتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میری ساس نے میرے لیے کبھی کھانا نہیں بنایا وہ صرف اپنے بیٹے یعنی میرے شوہر کے لیے ساوتھ انڈین کھانے بناتی ہیں۔
فرح خان نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اب میری ساس جب یہ وی لاگ دیکھیں گی تو مجھے فون کر کے کہیں گی کہ تمہیں ہمارے کھانے پسند نہیں آتے اس لیے میں تمہارے لیے نہیں بناتی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں