بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

12 اپریل کو شہری سفید پرچم اٹھاکر احتجاج کریں، آفاق احمد

Thursday, 10 April, 2025

مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو شہریوں سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے، شہری سفید پرچم اٹھا کر احتجاج اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ہماری اپیل پر تمام قومیتیں ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں، ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد میں تمام قومیت کے لوگ شامل ہیں۔
انھوں نے کہا ہماری اپیل سے کراچی کے عوام میں حوصلہ پیدا ہوا، پرچم لے کر نکلیں میں کہیں بھی عوام کو جوائن کر لوں گا، 12 اپریل کو کسی پارٹی کا نہیں کراچی والوں کا شو ہو گا۔
آفاق احمد نے کہا کہ کل نارتھ کراچی میں جو واقعہ ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، ڈمپر جلانے کی مذمت کرتے ہیں، ویڈیوز موجود ہیں، گرفتار کرکے بتایا جائے ڈمپرز جلانے والے کون ہیں؟
انھوں نے کہا اس کا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمیں عوامی سرگرمیوں سے روکا جائے، ہم نے ایک قانونی جگہ پر مالک مکان سے معاہدہ کرکے دفتر بنانے کی کوشش کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تصادم سے بچنے کیلئے 6 اپریل کو ضلع وسطی میں اپنے دفتر کی افتتاحی تقریب ملتوی کی، ہمارا احتجاج ڈمپر مالکان کے خلاف نہیں سندھ حکومت کے خلاف ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *