بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.5°C
Thursday, 24 September 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الثانی 1448

خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ

Sunday, 13 April, 2025

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس وقت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شہاب علی شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانا شامل ہے، امن و امان یقینی بنانے سے متعلق تمام محکمے متحرک ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرم
میں 100 فیصد بنکرز گرائے جا چکے ہیں اور مقامی افراد کے درمیان جرگے جاری ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *