بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.1°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر شکست تسلیم کی، جہانگیر ترین

Wednesday, 7 May, 2025

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی ہے۔لودھراں میں پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور انجمنِ تاجران نے ریلی نکالی۔لودھراں سے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا۔جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے جارحانہ اقدام کا بر وقت اور موثر جواب دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو اس بھارتی جارحیت اور خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کا نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *