بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

امید ہے بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے: اسد قیصر

Thursday, 15 May, 2025

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالت جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت سے ہونے والی جنگ بندی کے باعث تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے امکانات تاریک ہو گئے۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل قومی اسمبلی کے رکن لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی تھی۔
ان کا درخواست میں کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ کے مقدمے میں سزا میں قید عمران خان اور ان کی اہلیہ کی زندگیوں کو بھارتی ڈرونز حملوں کے باعث خطرات لاحق ہیں اس بنا پر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ کسی محفوظ جگہ منتقل ہوسکیں۔
ہائی کورٹ نے یہ درخواست فنی وجوہ سے واپس کر دی تھی کیونکہ اس میں عمران اور نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *