بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 20 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے: علیمہ خان

Saturday, 17 May, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ صرف پیغام رسانی کی وجہ سے مجھ پر 60 مقدمات بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بریفنگ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ہمیں نہیں بتایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *