بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.3°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو

Monday, 26 May, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچا تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس شیلنگ قابل افسوس ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صوبہ بچا تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبر پختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں