بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.5°C
Wednesday, 29 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

ہم نے چوری شدہ 20 ارب جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کیے: بیرسٹر سیف

Sunday, 1 June, 2025

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے 20 ارب کی چوری شدہ رقم جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کی۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جس کرپشن اسکینڈل کی بات کرتے ہیں، اس وقت یہ خود نگراں حکومت کا حصہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لے کر تجوریاں بھر رہے تھے، 20 ارب کے لگ بھگ چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی۔
ترجمان خیبر پختون خوا حکومت نے کہا کہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہو گی، خزانہ بھرا ہوا ہے، صوبائی بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ ہم تحریک بھی چلائیں گے، عوام کو شعور بھی دیں گے کہ حقیقی آزادی سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *