بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی

Thursday, 5 June, 2025

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی، کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک کیلئے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔
کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جبکہ ڈسکوز کے صارفین پر جون کے بلوں میں11 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *