بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.3°C
Thursday, 02 July 2026 | پاکستان: 17 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پر کہا دو طبقے پھر پس جائیں گے: علیمہ خان

Tuesday, 10 June, 2025

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔علیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کے پی کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *