کراچی، 29 اگست، 2026: پاکستان کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز گروپ، سنرجی گروپ نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 اعزازات اپنے نام کرلیے۔ اس باوقار ایوارڈ پروگرام میں پاکستانی انٹریز کا جائزہ بین الاقوامی جیوری پینلز کی جانب سے مستند، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے تحت لیا جاتا ہے۔
یہ اعزازات سنرجی گروپ کے ذیلی اداروں سنرجی ایڈورٹائزنگ اور سائینائٹ ڈیجیٹل کی جانب سے بالترتیب پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور کے ایف سی پاکستان کے لیے تیار کی گئی تخلیقی اور مؤثر حکمتِ عملی پر مبنی کیمپینز کا اعتراف ہیں۔ دونوں اداروں نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز ڈریگنز اپنے نام کیے۔
سنرجی ایڈورٹائزنگ نے PSO کے لیے مجموعی طور پر5 ڈریگن اعزازات حاصل کیے، جن میں” سیفٹی اسٹارٹس ینگ“ کیمپین کے لیے ایک گولڈ ڈریگن،”میڈ اِن پاکستان“کیمپین کے لیے ایک گولڈ اور ایک برونز ڈریگن، جبکہ ”بلیز ایکسٹریم “کیمپین کے لیے ایک سلور اور ایک برونز ڈریگن شامل ہیں۔
سائینائٹ ڈیجیٹل نے کے ایف سی پاکستان کے لیے 2 ڈریگن اعزازات حاصل کیے، جن میں” چیمپئنز ڈیل (وکٹ گون، زنگر آن) “ کیمپین کے لیے ایک گولڈ ڈریگن اور”ہاٹ شاٹ شیکرز“ کیمپین کے لیے ایک سلور ڈریگن شامل ہے۔
ان کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے، سنرجی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او، احمد کپاڈیہ نے کہا:”ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں سنرجی گروپ کی یہ کامیابیاں ہمارے اس یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ پاکستان میں تخلیق کیے جانے والے ایسے خیالات جو ہماری ثقافت اور معاشرے کی حقیقی عکاسی کرتے ہوں اور واضح مقصد کے ساتھ پیش کیے جائیں، نہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے معیار بھی قائم کرسکتے ہیں۔ ہمارے لیے اس کامیابی کی اصل اہمیت اس بات میں ہے کہ ہمارے مختلف کلائنٹس، کیمپینز اور ٹیموں کی متنوع کاوشوں کو اس پلیٹ فارم پر پذیرائی ملی۔ سنرجی میں ہم سمجھتے ہیں کہ تخلیقی کام صرف پیغام پہنچانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے؛ اس کا مقصد لوگوں کو متاثر کرنا، برانڈز کو مضبوط بنانا اور حقیقی نتائج حاصل کرنا بھی ہے۔ مجھے اپنی ٹیموں کی صلاحیتوں اور محنت پر بے حد فخر ہے اور اپنے کلائنٹس کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کے اعتماد نے ہمیں نئے اور جرات مندانہ خیالات کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا۔ ہمارے لیے یہ صرف ایوارڈز جیتنے کا معاملہ نہیں، بلکہ پاکستانی تخلیقی صلاحیت کو ایک نئے مقام تک لے جانے کی کوشش ہے۔“
سنرجی گروپ کی یہ شاندار کامیابی مقامی بصیرت، حکمتِ عملی اور تخلیقی جدت کو یکجا کرتے ہوئے ایسی مہمات تیار کرنے کی اس کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے جو سامعین سے مؤثر رابطہ قائم کرتی اور کلائنٹس کے لیے ٹھوس قدر پیدا کرتی ہیں۔ یہ کامیابی پاکستان کے نمایاں مارکیٹنگ کمیونیکیشنز نیٹ ورکس میں سنرجی گروپ کی مضبوط حیثیت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے سنرجی گروپ نے انڈسٹری کے نمایاں پلیٹ فارمز پر کامیابیوں کا مستقل سفر جاری رکھا ہے۔ یہ مسلسل پذیرائی تخلیقی صلاحیت، مؤثریت اور پاکستان میں ایڈورٹائزنگ و مارکیٹنگ کے معیار کو بلند کرنے کے لیے سنرجی گروپ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں