بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.1°C
Saturday, 03 October 2026 | پاکستان: 22 ر بیع الثانی 1448

ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم

Friday, 13 June, 2025

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے جتنے دن لگ جائیں، جاری رہیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ آپریشن اتنے دنوں تک جاری رہے گا جتنے دن اس خطرے کو دور کرنے کے لیے لگیں گے، اسرائیل نے اپنی بقا کی خاطر ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن شروع کیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور تہران کی طرف سے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کی توقع میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن لمحے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے نطنز میں ایران کی اہم افزودگی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے دل کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل نے ایران کے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے جو ایرانی ایٹمی بم پر کام کر رہے تھے۔۔
ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *