بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

صحت کے شعبے میں کام نواز اور شہباز دور میں ہی ہوا: مریم نواز

Thursday, 19 June, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم سے متعلق بہت دعوے ہوئے، صحت کے شعبے میں کام جب بھی ہوا وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 4 سالوں میں کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بند کی گئیں، انہیں احتجاجا سڑکوں پر آنا پڑا، اب ہیپاٹائٹس، دل کے امراض کی ادویات اور انسولین کا اسٹاک لوگوں کو گھروں پر پہنچایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تکلیف کی صورت میں آپ کو اسپتال جانے کی ضرورت نہیں، اسپتال خود آپ کے پاس آئے گا، 911 کلینکس آن وہیلز پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے، یہ صحت کے شعبے میں انقلاب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، کلینکس آن وہیلز کا منصوبہ کچھ ماہ پہلے شروع کیا، شاندار فیڈ بیک آیا، کلینکس آن وہیلز کے ذریعے روز کی بنیاد پر 45 ہزار افراد کا علاج ہوتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کندھے میں تکلیف پر کل میو اسپتال گئی، عام مریض کی طرح پرچی بنوائی، میو اسپتال میں میرا ایم آر آئی اسکین ہوا، بہترین علاج دیکھ کر خوشی ہوئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *