بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.3°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے، شیر افضل مروت

Thursday, 7 August, 2025

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے تھے، کیا اس لیے آج سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔
انہوں نے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جو کچھ کیا اس سے بھی عدلیہ کی توقیر کم ہوئی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج بھی یہی کچھ ہو رہا ہے، آج آپ ہمیں دہشت گرد بنا رہے ہیں۔وکیل رہنما نے مزید کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا لیکن اسمبلی کے باہر ایجنسی اور پولیس کا کھڑا ہونا یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لیے مجھے یہ اختیار دیں میں دیکھتا ہوں کوئی ایک اہلکار باہر کھڑا ہو کر دکھائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ایوان میں حملے پر ایک کمیٹی بنائی جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *