بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448
عرب ممالک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا کی ایران کو تنبیہ

عرب ممالک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا کی ایران کو تنبیہ

Thursday, 25 June, 2026

 

نیویارک :ایران کے ساتھ مذاکرات طے پانے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو عرب خلیجی ممالک کے دورے پر پہنچے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کویت کے دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران، آبنائے ہرمز، خلیجی ممالک اور لبنان سے متعلق امریکی مؤقف کی وضاحت کی۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ خلیجی رہنماؤں کی جانب سے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر کسی قسم کے شکوک و شبہات محسوس نہیں ہوئے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے دورے میں عرب ممالک کو ایک بار پھر یقین دلایا کہ امریکا خلیجی اتحادیوں کی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔انھوں نے زور دیکر کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بھی کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو خطے میں امریکی اتحادیوں (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت وغیرہ) کے مفادات یا سلامتی کے خلاف ہو۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ اتحادی عرب ممالک کو ہماری سیکیورٹی یقین دہانیاں صرف وعدے نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہیں اور ان پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔ایران نے وعدے پورے نہ کیے تو ٹرمپ کے پاس متعدد آپشنز ہیںامریکی وزیر خارجہ نے ایران کو دی گئی 60 روزہ پابندیوں میں نرمی کو ایک عارضی اقدام قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایران سوئٹزرلینڈ میں کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عمل کرے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *