بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.7°C
Wednesday, 08 July 2026 | پاکستان: 23 محرم 1448
الیکشن کمیشن ، کالعدم ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن ، کالعدم ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ

Wednesday, 8 July, 2026

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔دوران سماعت، اسپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ ٹی ایل پی جی جانب سے شو کاز نوٹس کا جواب موصول ہو گیا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تحریری جواب پر کس کے دستخط موجود ہیں؟اسپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ تحریری جواب پر بلال قادری کے دستخط موجود ہیں، بلال قادری کو پارٹی کا مستقل الیکشن کمشنر درج کیا گیا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ پارٹی کا امیر اس وقت کون ہے، کس نے الیکشن کمشنر کو اختیار دیا؟اسپیشل سیکرٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں عہدیداروں کی معیاد ختم ہوئی تھی، اس وقت کوئی امیر نہیں، تحریری جواب میں کہا گیا کہ کئی مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی کوشش کی، تحریری جواب کے مطابق پارٹی کے دفاتر سیل کر دیے گئے جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو سکے۔ ٹی ایل پی حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت کالعدم جماعت ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس کی یہاں نمائندگی کر رہے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ میں چیئرمین الیکشن اتھارٹی بلال قادری کی نمائندگی کر رہا ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے یہ واضح رہے کہ ہم اس وقت آپ کو بطور وکیل نہیں سن رہے، آپ پہلے ہمیں اپنے وکالت نامے کے اختیار پر مطمئن کریں، ہم اپنے آرڈر میں لکھیں گے کہ آپ غیر متعلقہ شخص ہیں، گزشتہ سماعت میں آپ کی جانب سے فوکل پرسن عامر شہزاد پیش ہوئے تھے اور ہم نے فوکل پرسن کے حق دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے، کیا اس وقت آپ کی جماعت کا کوئی امیر ہے؟

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *