بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.2°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448
کویت ، بحرین میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائیاں جاری رہیں گی، پاسداران انقلاب کا اعلان

کویت ، بحرین میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائیاں جاری رہیں گی، پاسداران انقلاب کا اعلان

Monday, 13 July, 2026

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کی ایرو اسپیس فورس نے کویت میں دو فوجی فضائی اڈوں پر حملے کیے، جن میں ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ایک اہم ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ A
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایران کے اس فوجی آپریشن کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہیں، جسے ’آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کی حکمت عملی قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکا کی فوجی مداخلت کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے آبنائے ہرمز میں اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھیں تو ایران مزید جوابی اقدامات کرے گا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ میں غیر ملکی فوجی موجودگی کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔ Arabs& Middle Easternersدوسری جانب ایرانی فوج نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر بھی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں ہیلی کاپٹروں کی مرمت کی تنصیبات، ایک ہینگر جہاں امریکی پی-8 طیارہ موجود تھا، اور امریکی ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے امریکی فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور جب تک امریکا اپنی کارروائیاں بند نہیں کرتا، ایران کی جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔تاحال کویت، بحرین یا امریکا کی جانب سے ایران کے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ ان حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔علاقائی مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خلیجی خطے کی سلامتی، آبنائے ہرمز میں عالمی بحری تجارت اور مشرق وسطیٰ کے مجموعی استحکام پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *