بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 2 صفر 1448

یوم شہدائے کشمیر!

Wednesday, 15 July, 2026

مقبوضہ کشمیر۔خطہ جنت نظیر ۔ ایسی وادی جس کی تاریخ سب وشتم سے عبارت ہے ۔ ایسی وادی جہاں مائیں آج بھی بھارتی فاشسٹ حکومت کی جانب سے لاپتہ کئے گئے نور نظرجوانوں کی منتظرہیں ۔مقبوضہ کشمیر عصرحاضر میں بھی ایسی مظلوم وادی ہے کہ جہاں لوگوں کی بیلٹ گنزکے ذریعے بینائی چھینی جارہی ہے۔اِس ظلم وجبرکاہرگزرتادِن سیاہ ہے ہے ۔ 13جولائی 1931کادِن کشمیریوں کی تاریخ کا ایک ایسا خون آشام دِن ہے جب سرینگر میں 22بیگناہ مسلمانوں نے ”اللہ اکبر” کی صدابلند کرتے ہوئے اور اذان دیتے ہوئے شہیدہوکرتحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی اوراِس اذان کی گونج آج بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوتازہ رکھے ہوئے ہے ۔ کشمیرکے مردمجاہداورعظیم ثپوت عبدالقدیر جو ظالم ڈوگرہ راج کے دوران سرینگرجیل میں پابند سلاسل تھے اورانہیں 13 جولائی 1931ء کے دن عدالت لے کر جایا جانا تھا۔جیل کے باہر اظہاریکجہتی کیلئے نوجوانوں کی بڑی تعدادجمع تھی اورنمازظہرکے وقت جونہی پہلے کشمیری جوان نے اللہ اکبرکی صداسے اذان کاآغازکیاتوڈوگرہ سپاہی نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی جب پہلے کشمیری جوان کی اذان دیتے شہادت ہوئی توایک اور عظیم کشمیری ثپوت نے اذان کوجاری رکھتے ہوئے جام شہادت نوش کیااِسی طرح بائیس نوجوانوں نے اذان مکمل کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔یہی واقعہ دراصل تحریک آزادی کی بنیاد بنااوریہی وہ ناقابل فراموش دن ہے جب کشمیریوں نے عہد کیا کہ وہ ہر قیمت پر آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔13جولائی کے اس سفاکانہ واقعہ کے بعد بھی 9 دہائیوں سے کشمیری عوام ہندو راشٹرا کے ریاستی جبر و ستم کا شکار ہے مگر ہمت نہیں ہاری۔ہر سال 13جولائی کو دنیا بھر میں شہدائے کشمیر کو زبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔کشمیری اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ وہ ہندوستانی جبر و استبداد سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔ یہ تاریخی دن کشمیر اور پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی مناتے ہیں ۔ 13جولائی کی قربانیوں کی داستان آج تک کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو تازہ رکھے ہوئے ہے۔فاشسٹ مودہ حکومت کافی عرصہ سے مسلم اکثریتی ریاست سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے پر تُلی ہوئی ہے جو جنیوا کنونشن4کے آرٹیکل 49کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ خصوصاً 5اگست2019کے بعد سے کشمیریوں کا بے جاقتل،جعلی مقابلے، گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے روز کامعمول بن چکے ہیں۔5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو نہ کشمیریوں نے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی دنیا نے۔2019 میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا کی تعطیل ختم کرنے کا اعلان کر کے نہ صرف کشمیریوں کی تاریخ کی توہین کی بلکہ انسانی حقوق کی پائمالیوں میں مزید اضافہ کردیاہے اِس کے برعکس نام نہادبھارتی حکومت کی جانب سے 26 اکتوبر کو نام نہاد’یومِ الحاق’کے موقع پر سرکاری تعطیل منانے کا اعلان کیا جسے نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پوری دُنیانے بھی مسترد کردیا ۔ اِن تمام مظالم کے باوجودہر گزرتے دن کیساتھ مقبوضہ جموں وکشمیرکی عوام کاجذبہ خودارادیت مزیدمضبوط ہورہاہے اوراقوامِ متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری اپنے حق کیلئے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر پاکستان نے ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے بھرپورکرداراداکیااوربھارت کیساتھ کشمیرکی آزادی کیلئے پاکستان کی تین جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔کشمیر کے حوالے سے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ”جبکہ شہید حریت راہنما سید علی گیلانی تو کیاخوبصورت الفاظ کہہ گئے کہ ”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ” ۔ وزیر اعظم شہبازشریف کوئی بھی عالمی پلیٹ فارم ہو ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کامقدمہ بھرپور اندازمیں لڑتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کشمیری عوام جھوٹے بھارتی تشخص کو مسترد کرنے میں پرعزم ہیں جو نئی دہلی ان پر مسلط کرنا چاہتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ جبری پالیسی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ برہان وانی کی میراث لاکھوں کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو مسلسل متاثر کرتی رہے۔ اپنی جدوجہد کی قانونی حیثیت سے متاثر ہو کر، وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کی دل دہلا دینے والی کہانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہر ایک اعداد و شمار کے پیچھے ایک انسانی زندگی ہے، ایک خواب جو تاخیر کا شکار ہے اور ایک امید جو بکھر چکی ہے اور پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام ،حکومت ،افواج پاکستان سمیت پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہدا ء کا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیریوں کی آزادی کا خواب ایک دن ضرور پورا ہو گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *