اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اس نظام کے تحت جس ٹرانسفارمر پر بجلی چوری ہوگی صرف اسی ٹرانسفارمر کو بند کیا جاسکے گا اور پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وزیر توانائی نے بتایا کہ ایک لاکھ نوے ہزار ٹرانسفارمرزکے اوپر آن آف کرنے کا سسٹم لا رہے ہیں، اس نظام کے نفاذ سے پورا فیڈر بند نہیں کرنا پڑے گا،یہ نیا تصور ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال ہورہا ہے، اس نظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک آئندہ سال اپریل یا مئی تک فراہم کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم تبدیل کرنے سے لوگوں نے بیٹریاں لگاناشروع کی ہیں، 3، 4 لاکھ لوگوں کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑلوگوں پر ڈالنے سے روکا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ آبنائے ہرمزکی بندش سے پیٹرولیم ڈویژن ایل این جی کےکارگوز نہیں لے پارہا، مقامی گیس کو عقل و فہم کے ساتھ استعمال کررہے ہیں۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں