بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.5°C
Friday, 18 September 2026 | پاکستان: 7 ر بیع الثانی 1448
وزیراعظم کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کےلیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت

وزیراعظم کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کیلیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت

Thursday, 17 September, 2026

 

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کیلیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت دے گئی اور ان کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے۔

پہلے REG لکھ کر, سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر بھی دستیاب ہیں۔ LanguageResources

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *