پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنی جوہری طاقت کی حیثیت کو ناقابل واپسی قرار دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تنقید کرنے والی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کردی ہے۔
رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے IAEA پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی امریکا اور جنوبی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کو نظر انداز کررہی ہے جبکہ شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔
کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں حاصل کرنے کے منصوبے کا بھی حوالہ دیا اور اسے شمالی کوریا کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی کا حصہ قرار دیا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی IAEA کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جوہری طاقت اور دفاعی صلاحیت اب ناقابل واپسی ہے اور اسے جوہری ڈیٹرنس کی حمایت حاصل ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں