بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448
محسن نقوی

اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

Monday, 21 September, 2026

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا تو انکا اپنا ہی نقصان ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر موجود ہے لہٰذ سختی سے نمٹا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا البتہ ملکی معیشت کو نقصان ضرور ہوگا، پی ٹی آئی کے جو بھی سمجھدار سیاستدان ہیں وہ لانگ مارچ نہیں چاہتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ رات ایک بجے ہم پشاور میں جنازے پر تھے لیکن کوئی مقامی وزیر شہیدوں کے جنازے میں نہیں تھا، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آپ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ نا تو خود اور نا ہی کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے اور اس طرح بند گلی میں نہ جائیں جس میں واپسی کا راستہ نہ ہوا، جس منصوبے کے تحت آ رہے ہیں اس سے اپنا اور ملک کا نقصان نہ کریں، اگر وہ ایسا کریں گے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *