بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.2°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448
انسان بمقابلہ ٹرمنیٹر

انسان بمقابلہ ٹرمنیٹر، منفرد فائٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Tuesday, 22 September, 2026

امریکا میں انسان اور روبوٹ کے درمیان ایک منفرد فائٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فائٹ میں امریکی انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر فرینکی لاپینا نے تقریباً چھ فٹ قد کے ہیومنائیڈ روبوٹ کا سامنا کیا۔

یہ غیر معمولی مقابلہ امریکی روبوٹکس کمپنی آر ای کے کی جانب سے سان فرانسسکو میں منعقد کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ایسے ورچوئل ریئلٹی گیمنگ تجربے کو فروغ دینا ہے

جس میں انسان دور بیٹھ کر ہیومنائیڈ روبوٹس کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر سکیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں روبوٹ کو مقابلے سے قبل ایک پیشہ ور فائٹر کی طرح وارم اَپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقابلہ شروع ہونے کے بعد لاپینا نے روبوٹ پر مکوں سے حملہ کیا جبکہ روبوٹ نے ککس اور دیگر طاقتور وار کیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *