اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ شہراقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر لگادیے گئے ہیں اوراسلام آباد کو خیبرپختونخوا سے ملانے والا پہاڑی راستہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مارگلہ کے پہاڑوں سے اترنے والی پگڈنڈیوں پر بھی پولیس نفری تعینات کرنے کا پلان ہے جب کہ مارگلہ روڈ، سرینگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے کولنک کرنیوالی سڑکوں پر بھی کنٹینر پہنچا دئیے گئے۔
اس کے علاوہ 26نمبر چونگی، فیض آباد، ٹی چوک روات پر کنٹینروں کی بڑی تعداد پہنچا دی گئی۔
ادھر این فائیو اٹک خورد پل پر کنٹینرز کے بعد سڑک پر ویلڈ ہوئی نوک دار کیلوں کی بڑی پلیٹوں کی تنصیب بھی جاری ہے، نوک دار کیلوں کی بڑی پلیٹوں پر تنصیب سے مزکورہ مقامات سے وہیکلز کا گزرنا ممکن نہیں ہوسکے گا۔
یاد رہے صرف اٹک میں مجموعی طور پر تیس ہزار سے زائد پولیس فورس تعینات ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے بڑے بڑے کنٹینرز رکھ کر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے آنے جانے کے راستے بند کردیے ہیں۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب سے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹوں سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں اور ہسپتالوں جانے والے مریضوں آذیت ناک صورتحال کا سامناکرنا پڑا اور بیرون ممالک مسافر سفر کرنے سے محروم رہ گئے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم اٹک پہنچ گئے، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں