بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.4°C
Saturday, 03 October 2026 | پاکستان: 22 ر بیع الثانی 1448
تصاویر،ویڈیوز کی مبینہ طور پر بغیر اجازت استعمال، اروشی روٹیلا کا اے آئی کمپنی کو قانونی نوٹس

تصاویر،ویڈیوز کی مبینہ طور پر بغیر اجازت استعمال، اروشی روٹیلا کا اے آئی کمپنی کو قانونی نوٹس

Thursday, 1 October, 2026

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے نام، تصاویر اور ویڈیوز مبینہ طور پر بغیر اجازت استعمال کرنے پر لاس اینجلس میں قائم ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کمپنی نے مبینہ طور پر اروشی کی اجازت کے بغیر ان کی شناخت اور ذاتی مواد استعمال کیا۔ ٹیم کے مطابق اس معاملے پر قانونی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ہرجانے کا تخمینہ فی الحال 7 ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

 

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی فرد کے نام، تصویر یا شباہت کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے پہلے اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ٹیم نے اس مؤقف کو اداکارہ کی شناخت اور حقوق کے تحفظ سے جوڑا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *