یوں توبھارتی جھوٹ اورپروپیگنڈے جہاں عام آدمی کوبھی ہنسنے پرمجبورکردیتے ہیں وہیں دُنیابھارتی گیڈربھبکیوں سے بھی بخوبی آگاہ ہوچکی ہے اوربھارتی وزیر اعظم نریندرامودی کی حرکتیں دیکھ کرلگتا ہے کہ شایدبھارتی وزیر اعظم شدیداحساس کمتری کاشکارہیں اوراِن کی عجیب عجیب حرکتوں سے توعالمی راہنمابھی نہ صرف پریشان ہوجاتے ہیں بلکہ سادہ الفاظ میں کہیں تووُہ بھی اِن سے جان چھڑاتے ہیںاوراگر بات کی جائے بھارتی گودی میڈیا کی تودُنیامیں شاید واحد بھارتی میڈیاہے جو”فیک پروپیگنڈا ” میں بھرپورمہارت رکھتاہے اور جھوٹ بلکہ سفیدجھوٹ کوایسے دکھایاجاتاہے کہ جیسے یہ سب کچھ لائیواِن کے سامنے ہو رہا تھا ۔ گزشتہ برس بھی بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کے بعدبھارتی گودی میڈیا نے چیخ چیخ کرجھوٹ بولااورنہ صرف بھارتی عوام کوگمراہ کیابلکہ اقوام عالم کوبھی گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔لیکن۔آج اقوام عالم بھی بھارتی فالس فلیگ آپریشنز سے بخوبی آگاہ ہیں اوردُنیاجان چکی ہے کہ خطہ میں امن کا سب سے بڑادُشمن اورفتنة الہندوستان وفتنة الخوارج کاسہولت کاربھارت ہے۔گزشتہ برس معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں عبرتناک شکست کے بعدایک دفعہ پھر بھارت فالس فلیگز آپریشنز کے ذریعے خطہ کے امن کوتباہ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔گزشتہ روزہی پاکستان کی چٹان صفت مسلح افواج کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھاکہ پاکستانی آرمی پرسنل آصف الیاس کشمیر میں مارا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آصف الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے ایک ٹوئٹ کیا جو کہ بھارتی کور کے جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق تھا، بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر آپریشن کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ساڑھے سات گھنٹے بعد بھارتی ملٹری کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ دی گئی اور 30 ستمبر کو دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے ہوئی اور دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے ہے بھارتی ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات بھی فراہم کیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت نے جو تفصیلات فراہم کیں اس میں دہشت گرد کا نام آصف الیاس سے جوڑ دیا گیا جب کہ آصف یہاں آپ سب کے سامنے بیٹھا ہے۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا جہاں آصف الیاس نے میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کیا ۔اِس موقع پرڈی جی آئی ایس پی آرنے مزیدبتایاکہ بھارتی ملٹری کے بعد بھارتی حکومت نے بھی اس حوالے سے تفصیلات دیں، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ مارا گیا شخص محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، محمد آصف کا شناختی کارڈ بھی دکھایا، بھارتی ملٹری اور بھارتی حکومت کے بیانات میں تضاد پایا گیا، کہا گیا آپریشن شیرووالی میں کامیابی ملی جب کہ یہ آپریشن مئی میں شروع ہوا تھا، کیا انہیں چھ ماہ بعد کامیابی ملی؟ فیک آپریشن میں کامیابی کے دعوے کیے گئے،بھارتی حکومت نے کہا آصف فوجی کے کارنامے بہت بڑے ہیں اسے بہت بڑا دہشتگرد بناکر پیش کیا گیا، ایسی خبروں سے اڑی اور پہلگام کی یاد تازہ ہوگئی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزیدکہا کہ بھارت کیسا ملک ہے جہاں اس بات پر ابھینندن کو ایوارڈ ملا کہ اپنا جہاز گرایا، دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز بھارت بن چکا ہے اور اُس نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر کے رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں، بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال ہے ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟ یہی نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور بھیانک چہرہ ہے۔بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزامات کے ذریعے واضح ہورہاہے کہ یہ صرف اور صرف پاکستان کیخلاف ایک سازش ہے اوراپنی پُرانی عادات سے مجبوربھارت پاکستان پرجھوٹے الزامات عائد کرکے دُنیا میں واویلامچاناچاہتا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح بھارت کواِس دفعہ بھی منہ کی کھاناپڑی۔آج دنیا بھر میں سکھوں کو قتل کرنے ،مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لاکھوں کشمیریوں کوشہید کرنے ،اقلیتوں پرمظالم اورخطہ میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالا بھارتی مکروہ چہرہ اقوام عالم کے سامنے مکمل طور پربے نقاب ہو چکا ہے۔سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیا بھارت نے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں