بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.4°C
Friday, 09 October 2026 | پاکستان: 28 ر بیع الثانی 1448
سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا، پی پی قیادت پر بہتان لگائیں گے تو انہیں آئینہ دکھائیں گے: شرجیل میمن

سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا: شرجیل میمن

Friday, 9 October, 2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔

 

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عقل کے ناخن لے، سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا چاہیے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کو اسپیس ملے، پیپلز پارٹی کے خلاف سہیل آفریدی کی بیان بازی قبول نہيں۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پیپلز پارٹی کی قیادت پر بہتان لگائیں گے تو ہم انہیں آئینہ دکھائیں گے، سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔

 

پریس کانفرنس میں شریک پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیّر بخاری نے کہا کہ دہشت گردی کی زبان ترک کی جائے تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی اسپانسرڈ مذاکراتی ٹیم کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بے اختیار مذاکراتی ٹیم کو مسترد کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *