بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Friday, 16 October 2026 | پاکستان: 6 جمادی الاول 1448
آرٹیکل 232 اور234میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ وزیراعلیٰ کو ہٹا سکتے ہیں، بیرسٹرعلی ظفر

آرٹیکل 232 اور234میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ وزیراعلیٰ کو ہٹا سکتے ہیں، بیرسٹرعلی ظفر

Friday, 16 October, 2026

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ایمرجنسی یا گورنرراج کے تحت وزیرِ اعلیٰ کو عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، میری نظر میں سہیل آفریدی اب بھی خیبر پختونخوا کے قانونی وزیرِاعلیٰ ہیں، ایمرجنسی اور گورنر راج سے متاثرہ کوئی بھی شخص عدالت جا سکتا ہے۔

 

بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 232 اور 234 میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ وزیراعلیٰ کو ہٹا سکتے ہیں، آئین میں انہیں گورنر راج یا ایمرجنسی کے بعد ہٹانے کی گنجائش موجود نہیں۔ بیرسٹرعلی ظفر نے کہا سہیل آفریدی کو ہٹانےکا نوٹیفیکیشن بالکل غلط ہے، اس کا کوئی اثر نہیں، آئینی عدالت کا اختیار ہے کہ ہائیکورٹ میں زیر التوا کیس کو اپنے پاس منگوا سکتی ہے۔

 

اس سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی،جے یو آئی اور اے این پی کو بھی عدالتی کارروائی میں حصہ بنانےپرقائل کر رہی ہے؟علی ظفر نے جواب دیا کہ پارٹی میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن ان کی مرضی ہے کہ وہ فریق بننا چاہیں توبن سکتے ہیں۔ اسٹریٹ موومنٹ میں وقفہ آگیا ہے اور عدالتی کارروائی چل رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *