سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان میں کرکٹ مصروفیات سے وقت نکال کر اسلام آباد کی خوبصورت مارگلہ پہاڑیوں میں سائیکلنگ کا لطف اٹھایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سابق جنوبی افریقی اوپنر کو پہاڑی راستوں پر سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گیری کرسٹن نے ماؤنٹین بائیکنگ کو اپنا پسندیدہ مشغلہ قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔سری لنکن کوچ نے مارگلہ کے دلکش نظاروں کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اگر دورے کے دوران ایک یا دو دن کی چھٹی ملی تو وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر بھی کرنا چاہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں اور عموماً آٹھ سے نو بجے کے درمیان سائیکلنگ مکمل کرلیتے ہیں۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں