بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.1°C
Tuesday, 20 October 2026 | پاکستان: 10 جمادی الاول 1448

پوئپا وفد کی نومنتخب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ذکریا اے ضیاء سے ملاقات

Tuesday, 20 October, 2026

بیرونِ ملک روزگار کے فروغ، کاروباری برادری کے مسائل اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے سینئر وائس چیئرمین محمد سعید خان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر ذکریا اے ضیاء سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پوئپا وفد نے نومنتخب صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران بیرونِ ملک روزگار کے مواقع کے فروغ، کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر گفتگو کی کہ کاروباری اداروں اور متعلقہ تنظیموں کے درمیان مؤثر روابط کے ذریعے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل، بیرونِ ملک روزگار کے مواقع میں اضافے اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *