بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25°C
Tuesday, 27 October 2026 | پاکستان: 17 جمادی الاول 1448
نماز کی پابندی سے زندگی میں ذہنی سکون ملا، ہمایوں سعید

نماز کی پابندی سے زندگی میں ذہنی سکون ملا، ہمایوں سعید

Tuesday, 27 October, 2026

پاکستان کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے انہیں ذہنی سکون حاصل ہوا ہے۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوبز کیریئر، ذاتی زندگی اور روحانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح کام، کامیابی اور آگے بڑھنے کی مسلسل دوڑ میں مصروف تھے، جس کے باعث زندگی میں مقابلے کا احساس موجود رہتا تھا۔تاہم اب انہوں نے باقاعدگی سے نماز ادا کرنا شروع کر دی ہے، جس سے ان کی سوچ اور زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ نماز کی پابندی نے انہیں اندرونی سکون دیا ہے اور اب وہ پہلے کی طرح کسی مقابلے یا پریشانی کا دباؤ محسوس نہیں کرتے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *