بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.6°C
Tuesday, 27 October 2026 | پاکستان: 17 جمادی الاول 1448
عالمی برادری مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان

عالمی برادری مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان

Tuesday, 27 October, 2026

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنایا جائے۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر پر پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیری عوام کی جرات، استقامت اور حقِ خودارادیت کیلئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔بیان میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں آزادی، وقار اور انصاف کے عزم کا ثبوت ہیں، کشمیری سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل قید باعثِ تشویش ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *