پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹورنامنٹ میں منیبہ علی ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ بلے باز عائشہ ظفر نائب کپتان ہوں گی۔ایشین گیمزمیں برونزمیڈل جیتنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے،اسکواڈ میں ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، صدف شمس، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل ہیں۔
اسپن باؤلرز نشرہ سندھو، مومنہ ریاست، طوبہ حسن اور ام ہانی بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلرز وحیدہ اختر اور تسمیہ رباب کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دس ٹیموں پرمشتمل آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کےشہرعجمان میں کھیلی جائےگی،پاکستان گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ،نیدرلینڈز اور زمبابوے کےساتھ شامل ہے،گروپ اےمیں سری لنکا،آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈ،پاپوا نیوگنی اورمیزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں