بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.7°C
Monday, 16 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448
مدینہ منورہ

مدینہ منورہ کے قریب حوثیوں کا ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

Monday, 16 November, 2026

سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی المالکی نے ڈرون کی روک تھام اور تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مدینہ منورہ کے علاقے میں کی گئی۔

سعودی اتحاد اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ دعویٰ کرچکا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں کو ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔تاہم یمن کے حوثی گروپ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے اور سعودی عرب کے مقدس شہروں پر حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔تازہ واقعے کے حوالے سے فی الحال ڈرون کے ماخذ، اسے بھیجنے والوں یا اس کے ممکنہ ہدف سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *