بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Thursday, 19 November 2026 | پاکستان: 10 جمادی الثانی 1448
شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری کی روس کے خلاف جنگ میں دوبارہ فوج میں شمولیت کی پیشکش

Thursday, 19 November, 2026

برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ اگر روس کے خلاف جنگ میں ضرورت پیش آئی تو وہ دوبارہ فوج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملک اور فوج کے لیے ضرورت پڑنے پر وہ اپنی خدمات پیش کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شہزادہ ہیری ماضی میں برطانوی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور افغانستان میں بھی تعینات رہے، جہاں انہوں نے عملی فوجی تجربہ حاصل کیا تھا۔

 

حالیہ انٹرویو میں ہیری نے مزید کہا کہ روسی خطرے کے پیشِ نظر یورپ کو دفاعی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق یوکرین کی مزاحمت اور جنگی تجربات سے دنیا بہت کچھ سیکھ سکتی ہے، جبکہ سابق فوجیوں کو بھی ضرورت پڑنے پر دوبارہ خدمت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔یہ بیان انہوں نے یوکرین کے دورے کے دوران برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *