اسلام آباد – فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی ویزا فراڈ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ایک ملزم چوہدری اسلم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر کی گئی۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRCs) تیار کیے تھے۔
ملزم نے مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک شہری سے 12 ملین روپے لیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔
سید شہزاد ندیم بخاری کے مطابق ایجنسی شہریوں کو بیرون ملک ویزا فراڈ سے بچانے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں