بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.4°C
Thursday, 26 November 2026 | پاکستان: 17 جمادی الثانی 1448
ڈی جی ایکسائز

پراپرٹی ٹیکس کےبڑے بقایاجات کی وصولی کےلئےڈی جی ایکسائز کااہم حکمنامہ

Thursday, 26 November, 2026

( علی ساہی )پراپرٹی ٹیکس کےبڑے بقایاجات وصول کرنے کےلئےڈی جی ایکسائز نےاہم حکمنامہ جاری کردیا۔ایکسائزذرائع کے مطابق لاہورمیں 14ارب سمیت پنجاب بھر میں35ارب سے زائدپراپرٹی ٹیکس کے بقایاجات ہیں،تمام ریجنل ڈائریکٹرز اورضلعی ای ٹی اوز یقایاجات کی وصولی کےاقدامات کریں،تمام ریجنز میں ڈیفالٹرز سے وصولی کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ایکسائزذرائع کے مطابقگزشتہ 11سال سے پراپرٹی ٹیکس کےبقایاجات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں لاہورسمیت پنجاب بھر سے1ارب سے زائد کے بقایا جات کی وصولی کی جاسکی تھی،رواں مالی سال میں بقایاجات کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ساڑھے42ارب کی وصولیاں کرنی ہیں،پہلے 4 ماہ میں 19ارب سے زائد کی وصولیاں کی جاچکی ہیں۔ ایکسائزذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز نےروٹین کی ریکوری کے ساتھ ساتھ بقایاوصولی یقینی بنانےکاحکم دےدیا ہے،بقایاجات میں عدالتوں میں اپیلز میں زیرالتوا کیسز کے فیصلے کےلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *