بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

آئی ایم ایف کا پاکستان پر مزید سماجی پروگرام چلانے پر زور

Sunday, 28 January, 2024

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر بینظیر آمدنی کے علاوہ سماجی پروگرام چلانے پر زور دیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کمزور طبقات کے لیے مزید سماجی تحفظ کے اقدامات کرے، پاکستان سماجی پروگرام چلانے کے لیے مسلسل کوششیں کرے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کمزوروں کے لیے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف رواں مالی سال کے ستمبر میں پورا کر لیا گیا تھا، نگراں حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ اگر منتخب حکومت نے مالی سال کے اختتام تک سماجی تحفظ پر اخراجات جاری رکھے تو بینظیر انکم سپورٹ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی مزید بہتر کیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *