بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

بجلی صارفین پر 46 ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل

Monday, 26 August, 2024

حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 46 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیویشن کی مد میں 10 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں 14 ارب روپے دیگر مد میں وصول کیے جائیں گے۔نیپرا آج تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *