بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

نورمقدم قتل: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

Monday, 17 April, 2023

نورمقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں درخواست کی کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔اپیل میں درخواست نے مؤقف اپنایا کہ غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *