بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.7°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

گڈو پاور ہاوس میں خوفناک آتشزدگی، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں کی بجلی معطل

Sunday, 31 December, 2023

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہوگئی۔گڈو تھرمل پاور ہاو ¿س حکام کا کہنا ہے کہ 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا، شدید دھند کے باعث فنی خرابی ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کے باعث 500 کے وی کی 3 لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں، گرڈ اسٹیشن میں مرمت کا کام جاری ہے۔گڈو تھرمل حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسے بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *