بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.6°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

Saturday, 20 May, 2023

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں37، اسلام آباد میں 36، مظفر آباد میں 35، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ضلع مٹیاری میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ رہا۔شہری گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے میٹھے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں۔دادو، جیکب آباد، سکھر، روہڑی اور سکرنڈ میں 44، نوابشاہ، سبی میں 43، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان میں 40، لاہور، پشاور، سرگودھا، اٹک اور ساہیوال میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *