بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار

Friday, 12 May, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جتنے پیشگی اقدامات کہے ہم نے کرلیے، اب مزید نہیں کرسکتے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگوں کا پلان ہے، اس میں کوئی پریشانی نہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردے گا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *