کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔کینگروز اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلز، مارنس لابوچن اور گلین میکسویل شامل ہیں۔اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنز اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ والدین کی چھٹی پر ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں