بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع پر رضامند

Sunday, 2 March, 2025

تل ابیب:اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامند ہو گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رمضان اوراپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یامردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے اعلان کے جواب میں حماس یا جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تھا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *