اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد میں احتجاج پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس کر کے جواب طلب کیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 کی تاجر تنظیم نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں مقف اپنایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے۔درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ نظام زندگی مفلوج کیا گیا، حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار نہیں رکھ سکے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
پاکستان
جرائم
اسلام آباد میں احتجاج ، آئی جی ، پی ٹی آئی ودیگر کو نوٹس
- by Daily Pakistan
- نومبر 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 60 Views
- 2 ہفتے ago